کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے خطرناک اونٹوں کو پاکستان سمیت مختلف ممالک پہنچانے کی کئی کوششیں ناکام ہوگئیں۔آسٹریلیا میں خشک سالی پر قابو پانے کے لیے پہلے مرحلے میں 10 ہزار اونٹوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایسے سیکڑوں اونٹوں کو اس سے قبل متعدد بار پکڑ کر پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں
درآمد کرنے کی بھی کوششیں کی جاچکی ہیں مگر جنگلی شطر بے مہار کو قابو کرنا ناقابل عمل ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات و پانی کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کے جنوبی علاقوں میں پانی کی کمی، خشک سالی کے خاتمے اور دیگر جنگلی حیات کی بقا ک لیے کیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں 12 لاکھ سے زیادہ جنگلی اونٹ ہیں جو انتہائی خطرناک بھی ہیں۔