بغداد( آن لائن )امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر مشیر لین خودرکوفسکی نے بتایا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے نواح میں گذشتہ سال کے دوران میں امریکی اہلکاروں اور اڈوں پر چودہ مرتبہ حملے کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ میں سینئر مشیر لین خودرکوفسکی نے بتایا کہ 2019 میں بغداد
کے نواح میں ہوائی اڈے سمیت مختلف مقامات پر امریکی فورسز پر یہ چودہ حملے کیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عراق میں 2003 سے 2011 تک امریکی اہلکاروں کی تمام ہلاکتوں میں سے 17 فی صد کی ذمے دار ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب تھی۔اس عرصے میں 603 امریکی اہلکارمخالفانہ حملوں یا تشدد کے مختلف واقعات میں مارے گئے تھے۔