اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایران نے حملہ کیا تو اسے زور دار دھچکا ملے گا،معاملے سے اپنے آپ کو علیحدہ کہنے والا اسرائیل بھی میدان میں آ گیا، تہلکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن)اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ان کے ملک پر حملہ کیا تو وہ جواب میں اسے ‘زوردار دھچکہ’ دے گا۔ یروشلم کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ‘ہم پر جو بھی حملہ کرے گا اسے جواب میں زور دار دھچکہ لگے گا۔’

انہوں نے 3 جنوری کو عراق میں امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردوں کا سربراہ قرار دیا۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘قاسم سلیمانی لاتعداد معصوم لوگوں کی موت کے ذمہ دار تھے، انہوں نے کئی ممالک کو دہائیوں سے غیر مستحکم کر رکھا تھا، انہوں نے خوف، تکلیف اور بے چینی کے بیچ بو رکھے تھے اور وہ اس صورتحال کو مزید بدتر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔’ان کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی، مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں ایران کی دہشت گردی کی مہم کے معمار اور اسے چلانے والے تھے۔’بنجمن نیتن یاہو نے بغداد میں قاسم سلیمانی کو ہلاک کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بیان ایران کی جانب سے قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے جواب میں عراق میں امریکا اور اس کی اتحادی افواج کے 2 فوجی اڈوں پر 15 بیلسٹک میزائل داغنے کے بعد سامنے آیا۔امریکی فضائی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تہران نے امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔پیر کو ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کے جواب میں واشنگٹن نے اگر مزید فوجی کارروائی کی تو اسرائیل کے شہروں حائفہ اور تل ابیب کو ‘راکھ کے ڈھیڑ’ میں بدل دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…