اوٹاوا(آن لائن) ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث کینیڈا نے بھی عراق سے اپنے فوجی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے ، عراق میں اس وقت قریباً 500 کینیڈین فوجی موجود ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل جوناتھن وینس نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد عراق میں
اپنی کوششیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، آنیوالے دنوں میں عراق سے بعض کینیڈین فوجیوں کو عارضی طور پر کویت منتقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کینیڈین فوجیوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جرمنی نے بھی عراق سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔