بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

قاسم سلیمانی کس مشن پر تھے ؟ایرانی جنرل کی عراقی وزیر اعظم سے آخری ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن ) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی اور جنرل قاسم سلیمانی ایران کی طرف سے پیغام رسانی کا کام کر رہے تھے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے مشیر حسام الدین آشنا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی وزیراعظم کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔حسام الدین آشنا کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے سفارتی پیغامات لے جاتے تھے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعوی کیا ہے کہ ایسا کوئی پیغام نہیں تھا کیوں کہ میں نے خود سعودی حکام سے بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں نشانہ بنایا تو وہ کوئی پیغام پہنچانے نہیں جا رہے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ جمعے امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا تھا۔ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے وقت نشانہ بنایا گیا۔ ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہو گئے تھے۔امریکی محکمہ دفاع نے اس حملے کے جواز میں کہا تھا کہ جنرل سلیمانی عراق میں امریکی سفارتکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی فوجیں سینکڑوں امریکیوں کی ہلاکت اور ہزاروں کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔جنرل قاسم سلیمانی کے ہلاکت کے رد عمل میں سعودی حکومت کے اعلی عہدیدار نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بین الاقوامی میڈیا کو بتایا تھا کہ امریکہ نے اس کارروائی سے قبل سعودی حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی۔ دونوں ممالک کو کسی بھی ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیے جو کشیدگی کا باعث بنے۔جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے کے صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی۔ پاکستان، روس چین اور سعودی عرب سمیت عالمی طاقتوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دے رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…