ایران میں اب کن بڑی شخصیات کو لپیٹ میں  لیا جائے گا ؟ امریکہ نے  انتباہ جاری کر دیا

7  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایک بھرپور پیغام پہنچا دیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ بہت ہو گیا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی نظام کے لیے یہ بات واضح کر دی ہے کہ

خطے میں اپنے ایجنٹوںکے ذریعے امریکی مفادات اور اڈوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھ کر ایران کے لیے ممکن نہیں کہ اپنی سرزمین کے محفوظ رہنے کی توقع رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اس مرتبہ ایران میں فیصلہ ساز شخصیات کو نشانہ بنا کر جواب دے گا، وہ ذمے داران جو مذکورہ نوعیت کی دھمکیوں پر عمل درآمد کے فیصلے کرتے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دسمبر کے اواخر میں سلیمانی نے جو کچھ کیا (ان کا اشارہ کرکوک میں فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے اور اس میں ایک امریکی دفاعی ٹھیکے دار کی ہلاکت کی جانب تھا) وہ یہ جاننے کے لیے کافی ہے کہ یہ کمانڈر ایک خطرہ بن چکا تھاوہ ایسے منصوبے وضع کرنے کے درپے تھا جو مزید امریکیوں کی جان لے سکتے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…