منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جنگلات میں لگی آگ سے آسمان کا رنگ کیسا ہو گیا؟ ہر طرف خوف و ہراس

datetime 5  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ اور مٹی کے طوفان نے جہاں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیاہے تو وہیں آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق موسم کی خرابی اکثر ناصرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔ آسٹریلیا میں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اْمڈ آیا اور آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں

جہاں جنگلات میں لگی آگ نے شہریوں کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے وہیں گزشتہ روز مٹی کے طوفان نے اْن کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جبکہ تیز ہواوں کے ساتھ اْڑتی ریت اور دْھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی بْری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…