بغداد(این این آئی) بغدادمیں مقتول جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی میتوں کو قبرستان لے جانے کے لیے امریکی ساختہ مشہور برانڈ کی شیورلے کار کا استعمال کیا گیا جس پرسوشل میڈیا پرسخت تنقید کی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس
پر ناقدین کا کہنا تھا کہ سلیمانی اور المہندس کی ہلاکت امریکی فوج کے حملے میں ہوئی۔ عراقی اور ایرانی حکام کو امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے مگر سلیمانی اور المہندس کی میتوں کے لیے ایرانی ساختہ’شاہین’ یا ‘سماند’ کاروں کے بجائے امریکی کمپنی کی کار کی تشہیر کی گئی۔