اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ روز بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو کے منظر عا م پر آتے ہی ویڈیو وائرل کر دی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ڈرون حملے میں بغدار ایئرپورٹ پر مارا گیا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ڈرون کے ذریعے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
قاسم سلیمانی کے خلاف ہیل فائر مزائل کا استعمال کیا گیا تھا۔اس سے قبل یہ میزائل سیریا میں استعمال کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق یہ حملہ امریکہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیاتھا۔امریکہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری کو نہ صرف قبول کیا گیا بلک صبح امریکہ کی جانب سے بغداد میں ایک اور فضائی حملہ کروا دیا گیا تھا جس میں بھی ابھی تک 6 لوگوں کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یادرہے کہ جنرل قاسم سلیمانی گزشتہ روز کچھ اہم ملاقاتوں کے لئے بغداد میں موجود تھے۔ اسی دورا ن امریکہ کی جانب سے ان پر میزائل داغا گیا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔گزشتہ روز کئے جانے والے ڈرون حملے کے بعد ایران نے بھی امریکہ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے اس فیصلے کے بعد امریکہ بھی خاموش نہیں بیٹھ رہا اوردونوں ممالک اس وقت خظے میں کشیدگی پھیلنے کی وجہ بن رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کے کل کئے جانے والے حملے کو بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے اندر سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ساتھ ی ساتھ خطے میں دوسرے ممالک کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اس بات کا بھی اندازہ لگایا لیا گیا ہے کہ کس میزائل سے حملہ کیا گیاتھا۔ قاسم سلیمانی کے خلاف استعمال ہونے والا میزائل ہیل فائر مزائل تھا۔