جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

جنرل سلیمانی کی ہلاکت ، ایرانی سپریم لیڈر شدید غصے میں آگئے ، امریکا کو انتباہ جاری کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے پیچھے چھپے مجرموں سے سخت انتقام لیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے پیچھے چھپے مجرموں سے سخت انتقام لیں گے جب کہ مزاحمتی تحریک مزید طاقت کے دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ عراق کا سفر نہ کریں۔ اس سے قبل مئی 2019 میں بھی اسی طرح کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پابندی کی وجہ کا تعلق دہشت گردی، اغوا کی کارروائیوں اور مسلح تنازع سے ہے اور یہ کہ عراق میں امریکیوں کو تشدد کے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ اس کا سبب وہاں سرگرم شدت پسند اور باغی جماعتوں کی متعدد سرگرمیاں ہیں۔بیان میں زور دیا گیا کہ امریکی شہریوں کو شام میں مسلح لڑائی میں شریک ہونے کی غرض سے عراق کے راستے شام کے سفر سے گریز کی ضرورت ہے۔ اس لیے کہ وہاں انہیں اغوا کی کارروائیوں اور جان کے خطرے کے علاوہ گرفتاری، جرمانوں اور بے دخل کیے جانے کے خظرات کا بھی سامنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…