جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وہ پاکستانی شخصیت جنہیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش ایمپائر سے نوازا گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)بے گھر افراد کی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی  ڈاکٹر زاہد چوہان کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای ایوارڈ) سے نوازا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیو ائیر ہانر لسٹ جاری کی گئی جس میں او بی ای کا اعزاز ڈاکٹر زاہد چوہان کو

بے گھر افراد کو صحت سے متعلق امداد فراہم کرنے پر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر زاہد چوہان کا تعلق آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ہے جن کا مشن بے گھر افراد کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے۔ڈاکٹر زاہد نے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ وہ ایک بے گھر شخص سے ملے تھے جس کے دانت میں تکلیف تھی اور وہ اپنا درد پلاس سے دانت نکال کر دور کرنا چاہتا تھا، اس دن سے میں نے بے گھر افراد کی صحت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔پاکستانی ڈاکٹر اولڈہم کونسل لیبر پارٹی کے چیئرمین اورکیبنٹ ممبر ہیلتھ اور سوشل کیئر بھی ہیں، وہ گزشتہ 10 سال سے اولڈہم میں کونسلر بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…