اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہریت کے قانون میں ترمیم کے حق میں بیان پر شدید ردِعمل آنے کے بعد بھارتی آرمی چیف نے لہجہ بدل لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل راوت نے حقوق انسانی کمیشن کے انٹرنس اور سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افواج میں حقوق انسانی قوانین کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور نہ صرف ملک کے عوام کے انسانی حقوق بلکہ مخالفین کے انسانی حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج بہت ڈیسپلن والی ہے اور فوج میں حقوق انسانی قوانین اور بین الاقوامی حقوق انسانی قوانین کا بہت احترام کیا جاتا ہے۔دوسری جانب بی جے پی نے ایک کمیٹی اپنے اقلیتی قائدین کی تشکیل دی ہے تاکہ وہ مسلمانوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے جنوری میں ایک قومی سطح کی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی تاکہ شہریت مسائل پر اپوزیشن کی مہم کا جواب دیا جاسکے۔