ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یونیورسٹی نے عطیہ کی گئی نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا، لواحقین کو جب کہا گیا کہ میت دفنا دیں تو وہ غصہ ہو گئے، حیران کن وجہ سامنے آ گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)بیلجیم میں سائنسی تجربات کے لئے میت وصول کرنے والی یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کم از کم ایک سال کیلئے کوئی نعش وصول نہیں کرسکے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان فری یونیورسٹی آف برسلز (یو ایل بی)کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب17 دسمبر کو یونیورسٹی اسپتال میں فوت ہونے والی ایک خاتون کی نعش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مذکورہ خاتون نے 5 سال قبل اپنی میت عطیہ کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔لواحقین سے کہا گیا کہ وہ خاتون کی میت کو دفنا دیں، جس پرخاتون کے بچوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی والدہ کی وصیت کا احترام نہیں کیا جارہا، جبکہ اس بات سے انہیں پہلے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔اس شکایت کے جواب میں یونیورسٹی کی اناٹومی لیبارٹری کے ذمہ داران نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے موجود میتوں کے علاوہ 10 ہزار سے زائد افراد کی سائنس کیلئے اپنی نعش عطیہ کرنے کی وصیتیں موجود ہیں۔اس وقت یونیورسٹی ہر ہفتے صرف تین نعشیں استعمال کررہی ہے، جنہیں میڈیکل، ڈینٹسٹری اور دیگر سائنسی تجربات اور طلبہ کو تعلیم دینے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یو ایل بی یونیورسٹی کی انتظامیہ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ اتنی بڑی تعداد میں حاصل ہونے والی نعشوں کو دوسری یونیورسیٹیوں کو بھی فراہم کر سکے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…