بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

جاسوسی کے الزام میں بھارتی نیوی کے 7اہلکار گرفتار،کن لوگوں  کو حساس معلومات لیک کررہے تھے؟بھارتی حکام کے ہوش اڑ گئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)جاسوسی کے الزام میں بھارتی بحریہ کے سات اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،یہ اہلکار غیر افسررینک سے ہیں اور انہیں حساس اڈوں پر وشاکھاپٹنم، ممبئی اور کاروار پر تعینات کیا گیا تھا۔شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر دوستی کرنے والے افراد کے ساتھ رابطے میں تھے اورغیر مجاز معلومات کو لیک کررہے تھے۔

آندھرا پردیش کے ڈی جی پی ڈی گوتم سوانگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید چند مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان ساتوں کو آندھرا پولیس نے بحریہ اور سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر آپریشن ڈولفنز ناک کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ بحریہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ ممکن ہے کہ ان ساتوں میں سے کچھ نے فیس بک پر غیر ملکیوں سے دوستی کی ہو۔بحریہ تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے کیونکہ اس میں اہم اڈوں پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔وشاکھاپٹنم صرف مشرقی بحری کمانڈ کا اڈہ نہیں، بلکہ ایٹمی سب میرین آئی این ایس اریانت کا ہوم بیس بھی ہے۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق یہ تمام تنصیبات جوہری سے چلنے والے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس اڈے سے باہر ہی پاکستان بحریہ کی سب میرین پی این ایس غازی 1971ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران ڈوب گئی تھی۔اسی طرح کرناٹک کے شمالی حصے میں، کاروار سمندری جہاز سے چلنے والے ہوائی جہاز کیریئر آئی این ایس وکرمادتیہ کا ہوم بیس ہے۔ اسکے نظام الاوقات کے بارے میں چھوٹی معلومات بھی دشمن کو اس بارے میں خبردار کر سکتی ہے کہ کب470000ٹن وزنی جنگی جہاز سفر کرنے کے لئے تیار ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…