مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کو سامان رکھنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے نئے امانت گھر قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے زائرین کے لیے امانت گھر قائم کرنے کے لیے جگہ کے انتخاب کے لیے
تجاویز طلب کی تھیں۔یہ تجویز سامنے آئی کہ زائرین کثیر تعداد میں کدی کے راستے حرم شریف آتے ہیں،کدی میں امانت گھر قائم کیے جائیں اس سلسلے میں اجیاد اور ام القریٰ سٹریٹ پر بھی امانت گھر قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ اور مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کی مشترکہ کمیٹی قائم کرکے تجاویز کا جائزہ لے کر امانت گھر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق کدی، اجیاد، غزہ، ام القریٰ سٹریٹ سارے مقامات ایسے ہیں جہاں سے زائرین بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔حرم مکی آمد کے لیے استعمال کیے جانے والے ان تمام مقامات پر امانت گھر قائم کیے جائیں گے،زائرین علامتی فیس ادا کرکے اپنا سامان رکھ سکیں گے۔