اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

پاکستان کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی اقوام متحدہ میں اہم ترین عہدہ حاصل کرلیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب ہو گیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ویانا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منصور احمد خان کو سال 2020 میں 63 ویں اجلاس کے لئے

سی این ڈی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کو ووٹ دینا پاکستان کے منشیات کے مسئلے پر عالمی پالیسی میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کمیشن برائے منشیات اور جرائم کی گورننگ باڈی ہے،منشیات کے کنٹرول کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقوام متحدہ کے نظام میں پالیسی بنانے کا مرکزی ادارہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ مئی 2019 میں پاکستان کو یکم جنوری 2020 سے چار سال کی مدت کے لئے کمیشن کے ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قیام کے بعد سے چار دہائیوں تک کمیشن میں خدمات انجام دی ہیں۔دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بحیثیت صدر منشیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے ذریعے کمیشن کی سربراہی کرے گا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…