ہنسکلی (این این آئی)فن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی جو پانچ جماعتی مخلوط حکومت کی قیادت کررہی ہے نے وزیر اعظم انٹی رینی کے استعفیٰ کے بعد 34 سالہ ، ٹرانسپورٹ کی وزیر سانا مارین کو نیا وزیراعظم منتخب کیا ہے۔رینی نے کچھ دن پہلے اعتدال پسند اتحادی جماعت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے عہدہ اس وقت چھوڑا جب ان کے خلاف محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ہڑتال شروع کی تھی۔میرین نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں
معمولی کامیابی کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے میں ہمارے پاس وقت کم اور بہت زیادہ کام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشترکہ حکومتی پروگرام ہے جو حکمراں اتحاد کی یکجہتی کی بنیاد ہے۔چھ ماہ قبل تشکیل پانے والا یہ اتحاد رینی کے استعفے کے بعد اپنے سابقہ پروگرام پر کام جاری رکھنے پر قائم ہے۔موجودہ حالات میں فن لینڈ میں قیادت کی تبدیلی پریشانی کا باعث ہے۔ فن لینڈ موجودہ یورپی سیشن کا صدر ہے اور اسے یورپی بلاک کا بجٹ بھی تیار کرنا ہے۔