جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

امریکہ میں بچوں کیلئے ”محمد“ سب سے زیادہ رکھے جانے والا نام بن گیا،بچیوں کا نام سب سے زیادہ کون سا رکھاجاتاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |
فوٹو:انٹرنیٹ

واشنگٹن(آن لائن) امریکا میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام  کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے ان میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد

رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے۔ اور امریکا میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر  آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…