منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

پسند کی شادی کا دل دہلا دینے والا انجام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

چینائی( آن لائن ) بھارت میں 17 سالہ لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو سسرالیوں نے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے شہر ترونلویلی میں ریلوے سٹیشن سے ایک 23 سالہ نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے، نوجوان کی شناخت نمبیراجان کے نام سے ہوئی ہے جس نے 17 سالہ وان متی سے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کے بعد پریمی جوڑا دوسرے گائوں میں چھپ کر رہ رہا تھا تاہم

سسرالیوں کو کسی طرح معلوم ہوگیا اور انہوں نے نوجوان کو مذاکرات کے بہانے ایک رشتہ دار کے گھر بلوایا۔نوجوان رات گئے واپس نہیں آیا تو تھانے میں گمشدگی کی ایف آر آئی درج کرائی گئی، اسی دوران قریبی ریلوے اسٹیشن کی پٹڑی سے ایک نوجوان کی سرکٹی لاش ملی جسے اہل خانہ نے کپڑوں سے پہچان لیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کیلیے لاش کو ہسپتال بھیج دیا جب کہ سسرالیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کراکے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…