واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ افغانستان میں بھارت کی موجودگی کی حمایت کرتا ہے اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فوج کے انخلاء کے لئے کوشاں ہے۔بھارت کا شمار افغانستان کی حکومت کے انتہائی حامیوں میں کیا جاتا ہے جس نے 2001ء میں امریکہ کی سربراہی میں ہونیوالے حملے میں بھارت مخالف عسکریت پسندوں کی شدت سے حمایت کرنے والے طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے تین بلین ڈالر سے زائد رقم اسے دی ہے۔
محکمہ خارجہ کی ایک اہلکار جو افغان امور کی انچارج ہے،نینسی ایزوجیکسن نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بھارت کی اہم موجودگی اور افغانستان کی امداد کو سراہتا ہے۔انہوں نے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں افغانستان میں بھارت کے کردار پر ہونیوالی کانفرنس میں کہا کہ ”اور ہم افغانستان میں ایک قابل احترام پائیدار نتیجہ حاصل کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے جس سے افغانستان کے مستقبل میں ہماری سرمایہ کاری کی حفاظت ہوتی ہو“۔