جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسرائیلی طیاروں کی شام میں اسد رجیم اور ایرانی مراکز پر بمباری

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)شامی حکومت کے فضائی دفاع نے دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے داغے گئے میزائل کا جواب دیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی طیاروں نے دمشق اور دوسرے مقامات پر میزائلوں سے حملوں کئے تاہم شامی فضائیہ نے بھرپو جوابی کارروائی کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے شام میں اسد رجیم اور ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں ملوث تنظیم القدس فورس کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے شامی حکومت کی اہم تنصیبات اور قدس

فورس کے ایک اسلحہ ڈپو کومیزائلوں سے تباہ کردیا ہے۔ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کی صبح 1:20 بجے ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے آس پاس کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔ایک مقامی ذریعے کا کہناتھا کہ اسرائیلی طیاروں کی بم باری پر ہمارے فضائی دفاعی نظام نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔ وہ میزائلوں کو روکنے اور ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ان میں سے بیشتر کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…