واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ سپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹک ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے وہ اس وقت کی سچائی ہے جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ان کے پاس سماعت کو براہ راست سننے کا وقت نہیں ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا آیا امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخاست
کیا جائے یا نہیں۔اس حوالے سے دو کلیدی اہلکاروں نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے، کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والوں میں سابق امریکی سفیر ولیم ٹیلر اوریورپین افیئرز کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری جارج کینٹ شامل ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انکے پاس لائیو سماعت سننے کا وقت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ ذاتی مفاد کے لئے انہوں نے صدارت کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔سپیکر نینسی پلوسی نے ڈیموکریٹک ارکان پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جو کچھ سامنے ا?یا ہے وہ وقت کی سچائی ہے۔