واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوایل ماکروں سے شام کی صورت حال ، ایران کے جوہری پروگرام اور دوطرفہ تجارت کے بارے میں ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیری نے سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ دونوں لیڈروں نے شام کے بارے میں روابط جاری
رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ترقی دینے کے لیے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈیری نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کے لیے برابری کے مواقع مہیا کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔دونوں لیڈروں نے آیندہ ماہ لندن میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سربراہ اجلاس میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔