بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا مسلمان اتنا گیا گزرا نہیں کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ نہ خرید سکے،اسد الدین اویسی بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر آگ بگولہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی لوک سبھا کے رکن اسدالدین اویسی نے کہا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں فیصلے سے ہمیں تکلیف ہے سپریم کورٹ سپریم ضرور ہے غلطیوں سے مبرا نہیں ۔

مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے حیدرآباد دکن سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کہا ہے کہ آئین کا مکمل احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ مقدم ہے لیکن خطا سے مبرا نہیں ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، ہمیں مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی خیرات کی ضرورت نہیں ہے، بھارت کا مسلمان اتنا گیا گزرا نہیں کہ وہ مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑز نہ خرید سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسی سے بھیک کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان مسجد کی تعمیر کے لیے خود زمین خرید سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انصاف انصاف ہو تا ہے عدالتی فیصلے بھائی چارگی کیلئے نہیں ہو تے۔ بھارتی عدالت کے فیصلے سے حقائق پر عقیدے کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہا ہم نے آئینی و قانونی لڑائی لڑی5ایکڑ زمین کیلئے نہیں لڑی پرسنل لاء مسلم بورڈ کو چایئے کو وہ زمین نہ لے ہمیں خیرات کی زمین کی کوئی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد مندر کی جگہ پر تعمیر کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…