اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی عائد ، ہیل والی سینڈل پہن کر بھی دفتر نہیں آسکیں گی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(سی پی پی) جاپان کی مختلف کمپنیوں نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے لباس کے قوانین نافذ کرد ئیے جس کے تحت ڈیوٹی کے دوران چشمہ لگانے اور ہیل والی سینڈل پہننے پر پابندی ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے یہ فیصلہ اچھا تاثر پیش کرنے کی وجہ سے کیا، پابندی عائد ہونے کے بعد جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے خلاف خواتین سراپا احتجاج ہیں، نئے قواعد کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین ہیل والی سینڈل پہن کر بھی دفتر نہیں آسکتیں۔ملازمت پیشہ جاپانی خواتین نے ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بھی چلایا جس میں کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الفور اس پابندی کو ختم کریں۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ شاید ہمارے چہرے چشمہ لگا کر زیادہ غصے والے نظر آتے ہیں مگر یہ ہم شوق سے نہیں لگاتے بلکہ مجبوری میں پہنتے ہیں۔جاپان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی رہنما کین ڈوئی کا کہنا تھا کہ اگر یہ قانون صرف خواتین کے لیے نافذ کیا گیا تو یہ امتیازی رویہ کہلائے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…