جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

محمد بن سلمان نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کردیا ، سعودی جیلوں سے 1200 سے زائد پاکستانی رہا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

ریاض(آن لائن) سعودی حکومت نے رواں برس مختلف مقدمات میں جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی جیلوں میں قید 1200 سے زائد پاکستانیوں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ

ریاض، دمام، مکہ، تبوک اور دیگر سعودی شہروں سے بے دخل کیے گئے 3400 کے قریب پاکستانیوں کو بھی رہا کروایا گیا ہے۔زلفی بخاری نے کہا سعودی حکومت پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنے وعدوں پر تیزی سے عمل پیرا ہے تاہم صحیح طریقہ کار کو وضع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، قیدیوں کو رہا کرنے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…