ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

فرانس سے ٹرک میں چھپے 31 پاکستانی تارکین وطن برآمد، ٹرک ڈرائیور کا تعلق کہاں سے نکلا؟جانئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیس(آن لائن) فرانس کے جنوبی شہر میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانی تارکین وطن کو برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔فرا نسیسی خبررساں ادارے ”کی رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کا تعلق بھی پاکستان سے تھا ۔

جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ اطالوی سرحد کے قریب موٹر وے پر معمول کی چیکنگ کے دوران 31 پاکستانی تارکین وطن کو برآمد کیا گیا۔تارکین وطن میں 3 نابالغ افراد بھی شامل ہیں تاہم امیگریشن قوانین کے تحت تمام تارکین وطن کو اطالوی حکام کے حوالے کردیا گیا۔فرانس کے جنوب مشرقی شہر نیس کے پراسیکیوٹر آفس نے کہا کہ ‘ ہم تارکین وطن کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش کریں گے جیسے ہم عموماً ایسے کیسز میں کرتے ہیں’۔اس سے قبل گزشتہ ماہ برطانیہ کی پولیس نے لندن کے مشرقی علاقے میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ٹرک سے 39 افراد کی لاشیں برآمد کرنے کے بعد مشتبہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک بلغاریہ سے روانہ جبکہ ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوا۔واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا تھا کہ بندرگاہ کے نزدیک کنٹینر ٹرک سے ملنے والے تمام 39 افراد کی لاشوں کا تعلق چین سے ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…