بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں،انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دنیا میں سب سے چھوٹے دماغ رکھتے ہیں، ان کے دماغ اونچائی، چوڑائی اور حجم میں مغربی اور دیگر مشرقی آبادیوں کے مقابلے میں کم ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ انکشاف حید ر آباد کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) کے ایک مطالعے میں کیا گیا ہے۔یہ تحقیق ”نیورو سائنس انڈیا“ جریدے میں شائع ہوئی،

مطالعے میں کینیڈا کی میک گِل یونیورسٹی کے محقق راگھو مہتا، حیدرآباد کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جیانتھی سواسوامی اور الفن جے تھٹوپٹو، اور کیرالہ کے سری چترا تیرونل انسٹی ٹیوٹ ا?ٓ میڈیکل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے آر شیلاکماری اور چندر شیکرن کیسواڈس کی مشترکہ کوشش تھی۔ بھارت کے باشندوں کے لیے پہلا دماغی اٹلس تشکیل دینے کے بعد کہا کہ بھارتیوں کے دماغ چینی اور کاکیشین سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کے مقابلے میں چھوٹے ہیں۔شکل اور جسامت کے لحاظ سے بھی ان کے دماغ چینی، کوریائی اور کاکیشین باشندوں کے دماغ میں ایک خاص فرق ہے۔ تاہم اس مطالعے میں یہ انکشاف نہیں ہوا کہ دماغی سائز میں فرق کی وجہ سے ان آبادیوں میں کیا آپس میں تفریق پیدا ہوسکتی ہے۔محققین نے صحت مند سوبھارتی نوجوانوں کے دماغی اسکین سے اٹلس تیار کی جن میں نصف خواتین شامل تھیں، جن کی عمریں 21 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ مطالعہ کے مطابق دماغی اٹلس محققین کو دماغی امیجنگ کے مختلف طریقوں جیسے آیم آر آئی اور فنکشنل ایم  آر آئی، یا صحت مند اور بیمار دماغی حالتوں کے درمیان یا افراد کے درمیان موازنہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔کینیڈا میں مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ اور بین الاقوامی کنسورشیم برائے دماغ میپنگ (آئی سی بی ایم) نے 305 نوجوانوں کے دماغی ایم آر آئی اسکینوں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈیجیٹل انسانی دماغ اٹلس تشکیل دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…