جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

واٹس ایپ نے اسرائیلی کمپنی کے خلاف ہیکنگ کا مقدمہ دائر کردیا، اسرائیلی کمپنی نے بھی الزامات عائد کر دیے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس واٹس ایپ نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے خلاف اس ایپ کی مبینہ ہیکنگ میں مختلف حکومتی اداروں کو مدد دینے پر مقدمہ دائر کیا ہے۔اسرائیلی کمپنی پر الزام ہے کہ مختلف ممالک میں سفارتکاروں، سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور سنیئر حکومتی عہدیداران کو ہدف بنا کر ان کے فونز میں اس ایپ کو ہیک کیا گیا۔سان فرانسسکو کی عدالت میں دائر مقدمے میں فیس بک کی زیرملکیت واٹس ایپ نے این ایس او پر الزام عائد کیا کہ

اس نے 20 ممالک کی حکومتوں کو ہیکنگ میں مدد فراہم کی ہے، تاہم صرف میکسیکو، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے نام دیئے گئے ہیں۔واٹس ایپ نے ایک بیان میں بتایا کہ 100 سول سوسائٹی اراکین کو ہدف بنایا گیا جبکہ این ایس او نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور اس کے خلاف پوری قوت سے لڑیں گے، این ایس او کا واحد مقصد لائسنس حکومتی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی فراہم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردی اور سنگین جرائم کے خلاف لڑنے میں مدد دینا ہے۔واٹس ایپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعدد صارفین کی موبائل ڈیوائسز پر ویڈیو کالنگ سسٹم کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر میل وئیر بھیجے گئے، جن کی بدولت این ایس او کے موکلین (مختلف حکومتیں او رانٹیلی جنس ادارے وغیرہ) کو فون کے مالک کی خفیہ جاسوسی میں مدد ملی جبکہ ان کی ڈیجیٹل زندگیاں حکومتی اسکروٹنی کی زد میں آگئیں۔واضح رہے کہ واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور اسے سیکیورٹی کے لحاظ سے اچھی ایپ سمجھا جاتا ہے جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر موجود ہے جس کے باعث پیغامات کو واٹس ایپ یا تھرڈ پارٹیز نہیں پڑھ سکتے۔سائبر سیکیورٹی کمپنی سٹیزن لیب نے واٹس ایپ کے ساتھ اس فون ہیکنگ معاملے کی تحقیقات کی اور

اس کی جانب سے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا گیا کہ اسرائیلی کمپنی کے اہداف میں معروف ٹیلی ویژن شخصیات، معروف خواتین (جو آن لائن نفرت انگیز مہمات کا شکار ہوئیں) اور ایسے افراد شامل تھے جن کو قاتلانہ حملے اور تشدد کی دھمکیوں کا سامنا ہوا تاہم سٹیزن لیب یا واٹس ایپ نے ان اہداف کے ناموں کو سامنے لانے سے گریز کیا۔سائبر سیکیورٹی کے مقدمات دیکھنے والے وکیل اسکاٹ واٹینک نے واٹس ایپ کے اقدام کو بہترین قرار دیا ہے کیونکہ ایسا پہلی بار ہے کہ

ایک اہم سروس نے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے بہت زیادہ باتیں سامنے آنے کے ڈر کو پیچھے چھوڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر کمپنیاں اس مقدمے کی پیشرفت میں دلچسپی لیں گی اس سے ایک مثال قائم ہوگی،مقدمے میں این ایس او کو واٹس ایپ اور فیس بک سروسز تک رسائی یا اس کی کوششوں سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رواں سال مئی میں امریکی اخبار فنانشنل ٹائمز نے سب سے پہلے واٹس ایپ کی کمزوری کے بارے میں رپورٹ کیا جس سے حملہ آور فون کال کے ذریعے

اسپائی ویئر (جاسوسی کا سافٹ ویئر) داخل کرنے میں کامیاب ہوئے۔امریکی اخبار کے مطابق یہ اسپائی ویئر اسرائیل کی سائبر سرویلینس کمپنی (این ایس او) نے تیار کیا تھا جو موبائل فونز کی نگرانی کے آلات بنانے کیلئے مشہور ہے اور اس نے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کو ہی متاثر کیا۔واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے تاہم اسے یقین ہے کہ جدید سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف کچھ صارفین کو نشانہ بنایا گیا۔واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ بہت منظم طریقے سے کیا گیا جس میں اس بات کے تمام اشارے موجود ہیں کہ ’یہ نگرانی ایک حکومت نے ایک نجی کمپنی کے ذریعے کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…