بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

امریکا،بوائے فرینڈ کی خودکشی کے بعد گرل فرینڈ پر قتل کی فرد جرم عائد

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی عدالت نے جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کالج کی سابق طالبہ پر بوائے فرینڈ کو خودکشی پر اکسانے کی فرد جرم عائد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوٹس کے شہر بوسٹن کے کالج کی طالبہ 21 سالہ انینگ یو پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ پر جسمانی، ذہنی و جذباتی تشدد کیا، جس وجہ سے ان کے بوائے فرینڈ نے خودکشی کرلی۔جنوبی کوریا کی طالبہ رواں برس کے

وسط میں گریجوئیشن مکمل کرکے واپس اپنے ملک چلی گئی تھیں اور ان کے گریجوئیشن کلاس فیلو بوائے فرینڈ 22 سالہ الیگزینڈر ارتلا نے گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کرنے سے چند ہفتے قبل رواں برس مئی میں خودکشی کرلی تھی۔میساچوٹس کی عدالت نے خودکشی کرنے والے 22 سالہ الیگزینڈر ارتلا کی گرل فرینڈ 21 سالہ انینگ یو کو بوائے فرینڈ کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کردی۔رپورٹ کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ جنوبی کورین لڑکی اور خودکشی کرنے والے شاگرد کے درمیان گزشتہ 2 برس سے تعلقات تھے اور دونوں کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا تھا۔وکلا نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی ہمشیہ اپنے بوائے فرینڈ کو ذہنی و جذباتی اذیت دینے کے لیے انہیں سخت جملوں پر مبنی موبائل پیغامات بھجواتی تھیں۔وکلا نے انکشاف کیا کہ گرل فرینڈ نے متعدد بار اپنے بوائے فرینڈ کو خود کو مارنے یا مرجانے کے پیغامات بھی بھجوائے، علاوہ ازیں وہ ان پر جسمانی تشدد بھی کرتی رہیں۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 21 سالہ لڑکی نے خودکشی کرنے والے لڑکے کو خودکشی سے قبل آخری 2 ماہ 7 ہزار 500 پیغامات بھجوائے جن میں سے زیادہ تر تلخ جملوں اور طعنوں پر مبنی تھے۔وکلا نے بتایا کہ حد تو یہ ہے کہ جہاں الیگزینڈر ارتلا نے خودکشی کی ان کی گرل فرینڈ اس مقام سے کچھ دوری پر تھی اور وہ ان بوائے فرینڈ کی جانب سے خودکشی کیے جانے سے قبل ان

کا پیچھا بھی کر رہی تھیں۔وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے 21 سالہ جنوبی کورین لڑکی کو بوائے فرینڈ کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان پر قتل کی فرد جرم عائد کردی۔رپورٹ کے مطابق جس لڑکی پر قتل کی فرد جرم عائد کی گئی وہ سماعت کے وقت اپنے آبائی ملک جنوبی کوریا میں تھیں اور ان کی جانب سے کیس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جنوبی کورین لڑکی امریکی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…