بینکاک (این این آئی)تھائی بادشاہ نے اپنی دیرینہ ساتھی کے بعد اب پولیس کے لیفٹیننٹ جنرل سمیت 6 اعلی افسران کو برطرف کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن نے انتہائی برے کردار پر ایک خاتون، رائل ہاس ہولڈ بیورو میں تعینات پولیس کے لیفٹننٹ جنرل سکولکٹ چنترا اور دو شاہی محافظوں سمیت 6 افراد کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔شاہی محل کی جانب سے جاری فرمان کے مطابق
برطرف کیے گئے افراد نے ذاتی یا دیگر لوگوں کے فائدے کے لیے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کیا۔شاہی فرمان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے شاہی قوانین پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے شاہی معاملات کو نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ تین روز قبل تھائی لینڈ کے بادشاہ نے تھائی فوج کی میجر جنرل سنینات وونگوا جیراپاکڈی کو نامناسب رویے اور تھائی بادشاہ مہا وجیرا لانگ کورن سے بے وفائی پر عہدے سے ہٹا دیا تھا۔