بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان سے ڈیل یا کچھ اور؟امریکا نے خاموشی سے افغانستان میں فوجیوں کی تعداد کم کر دی،کتنے ہزار فوجی واپس چلے گئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) امریکا نے خاموشی سے افغانستان سے اپنے دو ہزار امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی ہے، یہ تعداد میں کمی ایک سال کے دوران ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کیساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا، امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر گزشتہ روز افغانستان کے دورہ پر پہنچے تھے۔ نیوز کانفرنس کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع اور

وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کا انہیں بھی علم تھا۔امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی تعداد میں کمی کے بارے میں افغان حکام آگاہ ہے، سینئر افغان حکام کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعداد کی کمی کے بارے میں افغان حکومت نے دستخط کیے ہیں تاہم حکام نے دیگر اہم امور سمیت دیگر چیزوں پر بات کرنے سے گریزاں کیا۔امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ملر کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران افغانستان سے اپنے دو ہزار فوجیوں کی واپسی کی ہے اب افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہزار سے کم ہو کر گھٹ کر 12 ہزار رہ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بچ رہ جانے والے 12 ہزار امریکی فوجی القاعدہ، داعش، سمیت دیگر عسکریت پسندوں کیخلاف لڑائی میں مصروف عمل کیساتھ ساتھ افغانستان کی فوج کو ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام کا مقصد حالات پر نظر رکھنے اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے، خطرات سے آگاہ ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ستمبر تک امریکا کے طالبان سے مذاکرات کے نو ادوار مکمل ہو چکے تھے۔ مذاکرات کے دوران طالبان کا مطالبہ رہا تھا کہ امریکا افغانستان میں موجود فوجیوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی لائے جبکہ امریکہ کا مطالبہ تھا کہ پہلے طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان کی زمین کسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…