جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیش : توہین مذہب کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس کی فائرنگ،4افراد جاں بحق، 50زخمی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

ڈھاکہ( آن لائن ) بنگلہ دیش میں ایک فیس بک پوسٹ پر ہونے والے احتجاج میں شامل ہزاروں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے کم از 4 افراد جاں بحق جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق مذکورہ پوسٹ ایک ہندو نے کی تھی جسے توہین مذہب پر مبنی قرار دیا جارہا ہے۔90 فیصد حصے یا 16 کروڑ 80 لاکھ مسلمانوں کی آبادی والے ملک بنگلہ دیش میں گستاخانہ سمجھی جانے والے فیس بک پوسٹس پر ہجوم کے حملے

سکیورٹی فورسز کے لیے بڑا مسئلہ بن کر سامنے آئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے جزیرے بھولا کے علاقے برہان الدین میں نماز کی اجتماع گاہ میں اندازاً 20 ہزار افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ ہندو نوجوان کی پھانسی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ مذکورہ جزیرہ بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں 115 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔تاہم رپورٹس کے مطابق نوجوان کو مذہبی کشیدگی کو بھڑکانے کے الزام میں ہفتے کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس کا موقف تھا کہ مظاہرین میں سے کچھ افراد نے پولیس افسران پر پتھر برسائے جس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔اس حوالے سے پولیس انسپکٹر صلاح الدین میاں نے بتایا کہ مذکورہ واقعے میں ’کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس کی اضافی نفری اور سرحدی محافظین کو تعینات کردیا گیا ہے۔ادھر بھولا صدر ہسپتال کے ڈاکٹر طیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہسپتال لے جائے گئے 43 میں سے کم از کم 7 افراد موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں لہٰذا اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے شدید زخمیوں کو بریسلز کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں‘۔علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے کچھ مشہور و معروف اخبارات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے تھے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…