جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

بنگلادیش،گستاخانہ مواد پر مبنی فیس بک پوسٹ کیخلاف احتجاج، ہنگامے پھوٹ پڑے،پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدیدجھڑپیں،4 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلادیش میں گستاخانہ مواد پر مبنی ایک فیس بک پوسٹ کیخلاف احتجاج کے دوران پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 4 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں ایک غیرمسلم نے فیس بک پر نہایت ہی گستاخانہ مواد پوسٹ کیا جس پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔بنگلا دیش کے علاقے برہان الدین میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا اور گستاخی کے مرتکب شخص کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا جسے

گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق مظاہرین میں سے بعض مشتعل افراد نے ملزم کی حوالگی کے لیے پولیس پر حملہ کردیا جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران 4 مظاہرین جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں 2016 میں بھی فیس بک پر مذہبی دل آزاری پر مبنی ایک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جبکہ 2012 میں بھی ایسی ہی صورت حال درپیش ہوگئی تھی جس پر بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…