بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی،8 کھرب ڈالر خرچ کیے،ہزاروں فوجی گنوائے،ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ایشیا میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی ایشیا میں امریکی پالیسیوں اور اقدامات کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے سوشل گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے مغربی ایشیا کی جنگوں میں 8 کھرب ڈالر خرچ کیے اور اپنے ہزاروں فوجی گنوائے جبکہ 4 ملین

دیگر لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کی جنگوں میں حصہ لینا امریکہ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ٹرمپ کے اعتراف کے مطابق مغربی ایشیا کا علاقہ عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے بہانے امریکی مداخلت سے پہلے کے مقابلے میں مزید غیر مستحکم ہوا ہے۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم دس سال سے شام میں موجود ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اپنے فوجیوں کو نہ ختم ہونے والی جنگوں سے باہر نکالیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…