بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا‘ اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں‘ٹرمپ کامعنی خیز ردعمل،حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2019 |

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان میں درجنوں ری پبلیکنز ارکان نے اعلان کیا کہ وہ شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کے جواب میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قرار داد پیش کریں گے۔ریپبلکن ریپ لز چینی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوآن اور ان کی حکومت کو

شمالی شام میں ہمارے کرد اتحادیوں پر بے رحمانہ حملے کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ہم داعش کو 100 فی صد شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اب شام میں ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا ہے! اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس تین میں سے ایک آپشن ہے ہزاروں فوج بھیجنا، یا ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنا اور اس پر پابندیا عاید کرنا، یا ترکی اور کردوں کے مابین ثالثی کرنا۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے چوبیس گھنٹوں میں ترکی کو یک دوسری وارننگ ہے۔ انہوں نے ایک روز قبل ایک بیان میں انقرہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے شام میں فوجی کارروائی میں حدود سے تجاوز کیا تو ترکی معیشت تباہ کردی جائے گی۔انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ترکی طویل عرصے سے کردوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا مگر ان کی جنگ نئی نہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ترک حملے کے علاقے کے قریب ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے۔ میں لامتناہی جنگوں کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ فریقین سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…