اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

کرتار پور گوردوارہ راہداری کی افتتاحی تقریب،بھارتی صدر رام ناتھ اور وزیراعظم نریندرمودی نے بھی دعوت قبول کرلی،بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرند سنگھ کی دعوت پر پاکستان میں گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں امرندر سنگھ کے حوالے سے کہا گیا کہ

وزیراعظم نریندر مودی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کی دعوت قبول کی ہے۔تاہم یہ کہنا قرین از قیاس ہے کہ آیا نریندر مودی اور رام ناتھ کووند پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر دعوت نہ دیے جانے کے باجود کرتار پور کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر تنقید سے بچنے کے لیے نرالی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریب کے لیے پاکستان نہیں جارہے بلکہ کرتارپور صاحب گردوارا کی تعظیم میں وہاں جانے والے جتھے کی قیادت کریں گے۔ امرندر سنگھ نے کہا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے لیے میرے پاکستان جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور میرے خیال میں من موہن سنگھ بھی وہاں نہیں جائیں گے۔امرندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان جانے اور راہداری کے ذریعے گردوارا جانے میں بہت فرق ہے۔  سابق وزیراعظم منموہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرند سنگھ کی دعوت پر پاکستان میں گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ میں امرندر سنگھ کے حوالے سے کہا گیا کہ وزیراعظم نریندر مودی اوربھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اس تقریب میں شرکت کے لیے ان کی دعوت قبول کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…