جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی باقیات چوری کر لی گئیں نامعلوم چوروں نے موہن داس گاندھی کی تصویر پر سبز رنگ سے غدار بھی لکھ دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی باقیات (استھی)چوری کرلی گئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے باپو( بابائے قوم)کہلائے جانے والے موہن داس کرم چند گاندھی کی باقیات وسطی انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں قائم ایک یادگار باپو بھون سے چوری کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق نامعلوم چوروں نے ہندوستان کو برطانیہ سے آزادی دلانے کی

جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے والے موہن داس گاندھی کی تصویر پر سبز رنگ سے غدار بھی لکھ دیا۔گاندھی کی استھیاں 1948 میں ان کے قتل کے بعد قائم کی گئی متعدد یاد گاروں میں روایتی مٹکوں میں تھوڑی تھوڑی رکھی گئی تھیں، ان ہی میں سے ایک مدھیہ پردیش کے شہر ریوا میں قائم باپو بھون میں بھی موجود تھی۔جنوری 1948 میں گاندھی کے قتل کے بعد ہندو رسومات کے مطابق ان کی باقیات دریا میں بہانے کے بجائے محفوظ کرلی گئیں جو کہ بھارت کے مختلف شہروں میں قائم کی گئی یادگاروں میں محفوظ ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران انڈین نیشنل کانگریس کے اہم رہنما موہن داس گاندھی کو 1948 میں ہندو مسلم اتحاد کی وکالت کرنے پر ایک ہندو انتہا پسند نتھو رام گوڈسے نے قتل کردیا تھا۔گاندھی نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران عدم تشدد کی سیاست پر زور دیا ،ان کی پہچان بھارت میں ایک لبرل رہنما کے طور پر جانی جاتی ہے۔دوسری جانب آج بھی بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی اکثریت گاندھی کو ہندوں کا غدار قرار دیتی ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ موہن داس کرم چند گاندھی ذاتی طور پر ایک کٹر ہندو تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…