بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ایرانی فوج کو تیار رہنے کا حکم ، سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ محض خطے میں موجودگی پر اکتفا نہ کریں بلکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ پوزیشنوں سے آگے اپنے پھیلائو کو یقینی بنائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے یہ بات پاسداران انقلاب کی قیادت سے خطاب میں کہی جو ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ایرانی سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ سرحد

پار وسیع ویژن اور تزویراتی گہرائی کا پھیلائو ملک کے لیے اولین فرائض میں سے ہے۔خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت پر زور دیا کہ وہ زیادہ بڑے واقعات کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے ملک کے اس طاقت ور ترین عسکری ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایرانی سپریم لیڈر نے باور کرایا کہ ہمیں اپنے علاقے تک محدود نہیں رہنا چاہیے اور نہ خود کو چار دیواری کے اندر رکھنا چاہیے تا کہ سرحد پر سے آنے والے خطرات سے نمٹا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…