جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

افغان صدارتی انتخاب،حتمی نتیجہ آنے سے قبل ہی اہم صدارتی امیدوار نے جیت کا اعلان کردیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 1  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز /کابل(این این آئی)افغانستان میں صدارتی انتخاب کے بعد نتائج کے باقاعدہ اعلان سے قبل صدر اشرف غنی کے بعد چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی کامیابی کا دعوی کردیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ

انہیں اشرف غنی پر برتری حاصل ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کامیابی کا کوئی ثبوت پیش کیے بغیر دعوی کیا کہ انتخاب میں ہمیں زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان انڈیپنڈنٹ الیکشن کمیشن(آئی ای سی)کرے گا لیکن ہمیں زیادہ ووٹ حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ نئی حکومت بنائے گا لیکن چند حکومتی عہدیدار انتخابی عمل میں مداخلت کر رہے ہیں۔قبل ازیں اشرف غنی کے قریبی ساتھی امراللہ صالح نے دعوی کیا کہ انہیں انتخاب میں ووٹ میں واضح برتری حاصل ہے تاہم بعد میں انہوں نے اپنے بیان سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف شفاف نتائج کی صورت حال سے متعلق بات کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخاب پر فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں یہ صرف آئی ای سی کا حق کہ وہ فاتح یا شکست کا فیصلہ کرے۔ادھرآئی ای سی کے عہدیدار حبیب الرحمن نانگ نے عبداللہ عبداللہ کے بیان کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خود اپنی فتح کا اعلان کرے، قانون کے مطابق فاتح کا فیصلہ آئی ای سی کرے گا۔دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فریڈریکا موگیرینی نے مطالبہ کیا کہ امیدوار الیکشن کمیشن کی ڈیڈ لائن کا احترام کریں۔ افغانستان میں صدارتی انتخاب کے بعد نتائج کے باقاعدہ اعلان سے قبل صدر اشرف غنی کے بعد چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی کامیابی کا دعوی کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…