اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت فوج کا راشن ختم ، پاکستان سے جنگ کیسے لڑیں گے ؟ مودی سرکار نے اپنے فوجیوں راشن الائونس روک لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم سمیت بھارتی آرمی چیف اکثر پاکستان کو جنگ کی گیدڑ بھبکیاں لگاتے رہے ہیں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کا خزانہ خالی ہو نے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ بھارتی حکومت نے بھارت کی پیرا ملٹری فورس کا راشن
الاؤنس روک دیا ہے۔اپنی سیکیورٹیز فورسز دینے کیلئے پیسے کم پڑ گئے ہیں۔ اس نے سب سے بڑی ملٹری فورس کا راش الائونس ہی روک لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے 800کروڑ روپے کے بقایا جات ابھی تک نہیں ادا کیے۔جس کی وجہ ملک کی خراب معاشی صورتحال بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2017سے اب تک 450کے قریب فوج خودکشی کر چکے ہیں ۔