اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں شدید زلزلہ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز امبون شہر سے 23 میل دور تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص کے ہلاک اور 2 کے زخمی
ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے طاقتور زلزلے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔