جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کی حج، عمرہ زائرین کو اپنے ملک میں ہی بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ریاض (این این آئی)پاکستانیوں کو حج اور عمرہ ویزا حاصل کرنے کے بعد ضروری بائیو میٹرک رجسٹریشن اپنے ملک میں ہی کرانا چاہیے تاکہ سعودی ایئرپورٹس پر پہنچنے کے بعد وقت بچایا جاسکے اور اسی کو دیکھتے ہوئے سعودی وزارت نے ایک نیا سرکلر جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے پاکستان سمیت بائیومیٹرک اندراج کرانے والے دیگر ممالک کو سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے زائرین کو روانگی سے قبل ہی خود کو رجسٹر کرالینا چاہیے۔سرکلر میں کہا گیا کہ سعودی عرب آمد سے قبل بائیومیٹرک معلومات لینا ضروری ہے تاکہ وقت بچایا جاسکے اور سعودی عرب میں داخل ہونے میں آسانی ہوسکے۔اس حوالے سے سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سعودی عرب آنے والے کئی ہزار زائرین کا داخلہ منسوخ کرکے ایئرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا تھا کیونکہ ویزا کا صحیح طریقہ کار نہیں اپنایا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی صورتحال سے بچنے کے لیے زائرین ملک کے حج اور عمرہ کمیٹی سے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے صحیح ویزا کیٹیگری کے لیے درخواست دیں۔انہوں نے کہا کہ جن افراد کے پاس نئی متعارف کیے گئے ای ویزا ہیں وہ حج اور عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے اس کیٹیگری کو استعمال نہیں کرسکتے۔وزارت کا کہنا تھا کہ وزٹ ویزا میں سیاحوں کو کانسرٹس اور کھیلوں کی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ساتھ ہی خبردار کیا جائے گا کہ صحیح ویزا اور دستاویزات کے بغیر زائرین کو جرمانہ یا ملک بدر کرنے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دریں اثنا سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں زور دیا گیا کہ زائرین سمیت سعودی عرب جانے والوں کو حج اور عمرے سے قبل بائیو میٹرک کرانے سے فائدہ ہوگا کیونکہ بائیومیٹرک سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے، لہذا زائرین صرف اس وقت سفر کریں جب تمام ویزا کی کارروائیاں مکمل ہوجائیں۔سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ بائیومیٹرک ہوجائے تو زائرین کو صرف کسٹمز سے گزرنا اور امیگریشن افسران سے پاسپورٹ پر مہر لگوانا ضروری ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…