ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔اداکارہ لنڈسے لوہان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ایک لڑکے نے دھوکہ دیا تھا، جبکہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق ہونے کی خبروں کو بھی بے بنیاد ٹھہرایا۔خیال رہے کہ خبریں تھی کہ لنڈسے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں

تاہم بعدازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔جب اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کا اعلان کیا تو انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں نے یہ فرض کرلیا کہ وہ سعودی ولی عہد کی بات کررہی ہیں۔تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ایک ریڈیو شو کے دوران انٹرویو میں لنڈسے نے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو پسند کرتی تھی لیکن آج ہی ہمارا رشتہ ختم ہوگیا، البتہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں۔پیج سکس نامی ویب سائٹ نے کچھ روز قبل رپورٹ شائع کی تھی کہ لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جبکہ یہ دونوں ذاتی طیارے میں بھی سفر کرتے ہیں اور محمد بن سلمان لنڈسے کو تحفے بھی دیتے آرہے ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ کے مینجر کا کہنا تھا کہ لنڈسے اور محمد بن سلمان کی صرف ایک بار ملاقات ہوئی اور اس بات کو بھی ایک سال گزر چکا ہے، اس وقت لنڈسے صرف اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل لنڈسے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے۔رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران لنڈسے کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا ساتھی ڈھونڈ رہی ہیں جو ان کی طرح رومانوی ہو، ایک ایسا شخص جو سوشل میڈیا سے دور ہو لیکن انہیں ایسا کوئی نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…