بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی ایئرپورٹ پر پانچ افغانی گرفتار، پیٹ سے 32 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ زیرحراست افغانی باشندے گزشتہ ہفتے قندھار سے نئی دہلی پہنچے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہیروئن سے بھرے کیپسولز کو نکالنے میں مجموعی طور پر 5 دن لگے۔ڈپٹی کشمنر کسٹم کلریو میشرہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق افغان باشندوں کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا جب وہ قندھار سے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تین پر پہنچے۔حکام نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع تھی کہ بعض افغان باشندے اسمگلنگ کی کوشش کریں گے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ افغان باشندوں کی آمد پر شبہ ہوا کہ وہ سونا اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم ان کے دستی بیگ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا بعدازاں خصوصی اجازت کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔کسٹم افسرنے بتایا کہ ایکسرے رپورٹ میں پانچوں افغان باشندوں کے پیٹ میں کیپسول کی نشاندہی ہوئی تو انہیں نکالنے کا عمل شروع ہوا جس میں 5 دن لگے اور اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بتایا گیا کہ کم از کم 370 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں لیباٹری میں بھیج دیا گیا اور جب انہیں کھولا گیا تو ہیروئن نکلی۔بعدازاں زیر حراست افغان باشندوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دہلی میں مطلوبہ شخص کو کیپسول فراہم کرنے پر انہیں 500 ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کسٹم کشمنر نے بتایا کہ دہلی میں مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…