جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

دنیا کے قابل تعریف ،متاثر کن مردوں اور عورتوں کی فہرست جاری، ملالہ یوسف زئی نے عمران خان کوپیچھے چھوڑ دیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)عالمی انڈیکس کی جانب سے دْنیا کے متاثر کن مردوں اور خواتین کی فہرست جاری ، پاکستان کی دو قابلِ ذکر شخصیات نے ایک بار پھر جگہ بنائی، جن میں وزیراعظم عمران خان اور دْنیا کی سب سے کم عْمر نوبل انعام یافتہ اور خواتینِ تعلیم کی کارکن ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔عالمی انڈیکس رینکنگ کے مطابق دْنیا کے قابلِ تعریف اور متاثر کن مردوں کی فہرست میں عمران خان کا نام 17ویں نمبر پر درج ہے جبکہ دْنیا کی قابلِ تعریف اور متاثر کن خواتین میں

ملالہ یو سف زئی کا نام 6 نمبر پر درج ہے۔ عالمی انڈیکس رینکنگ میں دْنیا کے متاثر کْن مردوں میں گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی بِل گیٹس کا نام سر فہرست ہے جبکہ دْنیا کی متاثر کن خواتین میں امریکا کی سابق خاتونِ اول اور سابق صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سر فہرست ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کی عالمی انڈیکس رینکنگ کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام 20 ویں نمبر پر درج تھاجبکہ ملالہ یوسف زئی کا نام 7 ویں نمبر پر درج تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…