جکارتہ (این این آئی)مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر کر دی گئی۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلم آبادی والے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی کم از کم حد 19 برس مقرر کر دی
گئی۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے شدید تنقید کے بعد لڑکیوں کی شادی کے لیے نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔نئے قانون کے تحت اب انڈونیشیا میں لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر 19 برس ہو گی۔ قانون میں ترمیم سے قبل انڈونیشیا میں لڑکیوں کے لیے شادی کی عمر کی حد 16 برس مقرر تھی لیکن اگر والدین اور لڑکی کی رضامندی ہوں تو لڑکیاں اس سے کم عمر میں بھی شادیاں کر سکتی تھیں۔