بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش،ساتھ ہی بھارتی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا‎

datetime 19  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ معاملات کے حل کیلئے دو طرفہ بات چیت نا گزیر ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات انتہائی ضروری ہیں، فریقین قبول کریں تو اقوام متحدہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے کہا بھارت

وادی میں انسانی حقوق کا احترام کرے، مسلسل لاک ڈاؤن درست اقدام نہیں، ہم صرف اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں، فریقین قبول کرلیں تو اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔انٹونیو گوتریس نے مزید کہا کہ دنیا کو کئی محاذوں پر تشویشناک لمحات کا سامنا ہے، ماحولیاتی ایمرجنسی، عدم مساوات، نفرت اور عدم برداشت کے مسائل درپیش ہیں، امن اور سیکیورٹی کی تشویشناک صورتحال بھی مسائل میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حل تلاش کرنے کے لئے آنے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں ان مسائل کا احاطہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…