بیجنگ (سی پی پی) چین نےایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد وں کے مطابق حل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت پر روز دیا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم تنازع ہے، مقبوضہ کشمیر یواین قرارداد کے مطابق حل کیاجائے۔
پاکستان اور بھارت مسئلہ پر امن طریقے سے حل کریں۔یاد رہے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے. بھارتی آئینی ترامیم سے خطے میں تناؤ پیدا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرچین کو تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے۔