واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران ہے، بہت کچھ جانتے ہیں لیکن مزید ثبوت درکار ہیں، حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
میکسیکو میں خطاب کرتے ہوئے کہا لگتا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا حملے سے متعلق بہت کچھ جانتے ہیں لیکن مزید ثبوت چاہتے ہیں۔ مکمل طور پر جاننا چاہتے ہیں کہ حملہ کس نے کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یقیناً ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر دفاع مائیک ایسپر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ بھی دی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پنٹاگون حکام کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔سعودی ولی عہد اورعراقی وزیر دفاع سے بھی بات چیت ہوئی، جوابی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مائیک ایسپر نے مزید کہا امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے